12 دسمبر، 2021، 3:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84574594
T T
0 Persons
خاتون ایرانی کھیلاڑی نے یو اے ای کے پیڈل مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی پیڈل ٹیم کی رکن "بنفشہ مرادی" نے اپنی ساتھی کے ساتھ یو اے ای میں منعقدہ ملکی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی قومی پیڈل ٹیم کی کھلاڑی بنفشہ مرادی نے اپنی اماراتی ساتھی کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور آخر کار چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔

مرادی نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  یو اے ای پیڈل چیمپئن شپ کے پہلے دن، اچھا نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ہم نے پہلے میچ کو پہلا سیٹ 6-3 اور دوسرا سیٹ 6-1 کے نتیجے سے جیت لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے میچ اور پہلے سیٹ میں ہم نے 6-4 اور دوسرا سیٹ 6-3  کے نتیجے سے کامیابی حاصل کی۔

مرادی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوسرا دن، ہمارا مقابلہ فلپائن اور جرمنی کی دو رکنی ٹیم سے تھا جو کوئی آسان کھیل نہیں تھا لیکن ہم پہلا سیٹ 7-5 اور دوسرا سیٹ 6-4 کے نتیجے سے جیتنے میں کامیاب رہے۔

خاتون ایرانی کھیلاڑی نے کہا کہ  فائنل میچ میں ہم نے اپنی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ کو پہلا سیٹ 6-3 اور دوسرا سیٹ 6-4 کے نتیجے سے جیت لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .